۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ اکیسویں صدی میں اقوام عالم سامراجی قوتوں کے مظالم سے تنگ آ چکی ہیں۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے شعور اور بیداری کی جس الہی اور انقلابی تحریک کا آغاز کیا تھا آج وہ عالمی رخ اختیار کر چکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے مسجد امام زمانہ علیہ السلام گڑھی خیرو میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراج کے انسان دشمن عزائم کے باعث ہم عالمی استعماری اور استکباری قوتوں کے خلاف ہیں۔

اکیسویں صدی میں اقوام عالم سامراجی قوتوں کے مظالم سے تنگ آ چکی ہیں۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے شعور اور بیداری کی جس الہی اور انقلابی تحریک کا آغاز کیا تھا آج وہ عالمی رخ اختیار کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے یکم تا دس جنوری عشرہ تکریم شہداء منایا جا رہا ہے۔ مکتب اھل بیت کے پیروکاروں نے دین اسلام کی سربلندی اور ملک و ملت کے لئے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ عشرہ تکریم شہداء کے موقع پر شہدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مقامی رہنما غلام حسین جعفری اور احمد علی حسینی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔در ایں اثناء مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے گڑہی خیرو کے یوسی حیات آباد پہنچ کر میر محسن علی خان شہلیانی جمالی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .